ایبٹ آباد سے چوری کی جانیوالی بکریاں پھلڑہ سے برآمد۔پولیس پر خواتین کا پتھراؤ۔

ایبٹ آباد:تھانہ شیروان کی پولیس چوکی چمٹی میں رسہ گیر گروہ نے گزشتہ رات سہیل ولد جاوید سکنہ چمہٹی کی بانڈی سے 9 عدد بکریاں چوری کر لی تھیں سہیل کی رپورٹ پر گزشتہ روز علی الصبح ایس ایچ او شیروان مشتاق خان تنولی کی خصوصی ہدایات پرانچارج پولیس چوکی چمہٹی عابد خان نے مخبر کی اطلاع پر تھانہ پھلڑہ پولیس کے اہلکاروں کے ہمراہ تھانہ پھلڑہ کی حدود گاؤں ڈنہ میں چھاپہ مار کر 9 میں سے 6 بکریاں 24 گھنٹوں کے اندر برآمد کر لیں، چھاپہ کے دوران خواتین نے پولیس پارٹی پر پتھراؤ کر کے مردوں کو بھگا دیا جس سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی، تھانہ پھلڑہ کی حدود ڈنہ سے چوری شدہ بکریاں برآمد کرنے پر چمہٹی کے عوامی حلقوں نے انچارج پولیس چوکی چمہٹی کی اس کارکردگی کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!