محلہ بیگہ سے لاکھوں کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ حویلیاں کی حدود محلہ بیگہ حویلیاں میں دن دیہاڑے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی کیش لے اڑے گزشتہ ایک ماہ میں حویلیاں شہر میں یہ تیسری چوری کی واردات نامعلوم چور میاں بابو کے گھر کے دن کے وقت تالے کاٹ کر چوری کرنے کے بعد رفو چکر ہو گئے۔ شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھنے لگا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں شہر کے سب سے مصروف محلہ بیگہ میں دن دیہاڑے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات نقدی چوری کر کے لے گے متاثرہ شخص کے مطابق میں اور گھر کے دیگر افراد کسی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے جب واپس گھر آئے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور جس جگہ زیور اور کیش پڑی تھی چور اس کو چوری کر کے لے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!