مون سون کی موسلا دھار بارش نے کینٹ بورڈ اورٹی ایم اے کی نااہلی کا پول کھول دیا

ایبٹ آباد: شہر اور گردونواح میں مون سون کی موسلا دھار بارش نے کینٹ بورڈ اورٹی ایم اے کی نااہلی کا پول کھول دیا بارش سے مانسہرہ روڈ، کاکول روڈ،جناح آباد لنک روڈ تالاب میں تبدیل نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے سے منڈیاں سپلائی کاکول روڈ بارش کا پانی رہائشی مکانوں میں داخل ہو گیا گھریلو فرنیچر تباہ ہونے سمیت لاکھوں کا نقصان گندگی سے اٹے نالے ابل پڑے شہر میں بدترین ٹریفک جام، محکمہ کینٹونمنٹ کا عملہ غائب۔

ذرائع کے مطابق مون سون کی جاری حالیہ بارشوں نے منتخب نمائندوں سمیت کینٹ بورڈ ٹی ایم اے کی نااہلی کا پول کھول دیا شہر کی سٹرکیں ندی تالاب میں تبدیل ہو گیئں بارش کا پانی منڈیاں سپلائی کاکول روڈ رہائشی مکانوں میں داخل گھریلو صارفین کا لاکھوں کا نقصان نکاسی آب کا بندوبست اور نالوں پر غیر قانونی تجاوزات سے سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئیں ٹریفک گھنٹوں جام عوام رل گئے جبکہ منتخب نمائندوں سمیت کینٹ بورڈ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئے۔ کینٹ بورڈ کا عملہ حسب روایت غائب رہا روڈ پڑے گندگی کے ڈھیر عوامی مشکلات میں مذید اضافے کا سبب بن گئے گندگی سے اٹے نالوں کی گندگی روڈوں پر آ گئی۔ عوام سارا دن ٹریفک جام ہونے سے خوار ہوتے رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!