سٹی میئر سردار شجاع نبی نے مسینہ کلاں کیلئے سڑک سمیت اہم اعلانات کر دیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سٹی میئر سردار شجاع نبی نے کہا ہے کہپٹن کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دے کر ثابت کر دیا ہے پٹن تحریک انصاف کا گڑھ ہے، پٹن کی پسماندگی اور محرومیوں کا خاتمہ انشاء اللہ ا پی اے نذیر عباسی دیگر بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ مل کر کریں گے۔ مسینہ کلاں کے عوام نے جس محبت و پیار کا مظاہرہ کیا اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا مسینہ کلاں کے لیے اپنے دور تحصیل میئر میں سڑک کی کشادگی اور پختگی کا وعدہ کرتا ہوں اور پٹن کی خواتین کو ہنر مند بنانے کے حوالے سے ووکیشنل سنٹر کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسینہ کلاں ویلج کونسل پٹن تھری میں لیڈی کونسلر سردار ارم یاسر عباسی کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں معززین علاقہ سے خطاب کررے ہوئے کیا۔

تقریب کے موقع پر سردار ارم یاسر، سردار یاسر عباسی محمد شبیر عباسی، محمد ریاست، ماسٹر رفیق سمیت ماسٹر سجادعباسی نے خطاب کیا اس موقع پر مسینہ کلاں پٹن کے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بزرگوں و نواجونوں کی کثیر تعداد میں پروگرام میں شرکت کی۔ مسینہ کلاں پروگرام کے موقع پر عوام نے تحصیل میئر شجاع نبی کو علاقے کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اور سب نے مل کر مسینہ کلاں روڈ کی پختگی اور کشادگی کا پرزور مطالبہ رکھا اور کہا کہ یہاں کے عوام ترقی یافتہ دور میں بھی بنیاددی سہولیات سے محروم ہے اور سردار شجاع نبی کی صورت میں انھیں اندھیرے میں ایک روشنی کی کرن کی امید پیدا ہوئی ہے جو تحصیل ایبٹ آباد کے پسماندہ علاقوں میں ترقی کا نیا دور شروع کریں گے، اس موقع لیڈی کونسلر سردار ارم۔یاسر نے کہا کہ ایبٹ آباد کے پسماندہ علاقے پٹن آنے پر اپنے بھائی سردار شجاع نبی کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں اتنے دشوار گزار راستوں پر سفر کر کے مسینہ کلاں کے عوام۔کو عزت بخشی اس ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے اور مجھے امید ہے وہ عوام کو محرومیوں۔سے نکالنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انشاء اللہ تحریک انصاف اپنے پارٹی ورکز کا مان رکھے گی اور علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہو گا سردار ارم۔یاسر نے کہا کہ مسینہ کلاں کے بچے 7 کلو میٹر سے زائد سفر طے کر کے تعلیم کی شمع روشن کرنے دو نالیاں جاتے ہیں بچوں اور بچیوں کے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے سکول انتہائی ضروری ہے ہماری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ وہ مسینہ کلاں میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائیں تا کہ یہ کے ہونہار بھی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم اور علاقے کا۔نام روش کر سکیں۔ تحصیل میئر سردار شجاع نبی نے اہلیان مسینہ کلاں پٹن کی جانب سے شاندار پروگرام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن اقدامات اٹھانے اور مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا آخر میں پٹن۔کی نوجوان سیاسی و سماجہ شخصیت سردار یاسر عباسی نے تحصیل میئر شجاع اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کو عزت بخشی اور حوصلہ افزائی کی اور پروگرام میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!