پشاور ہائی کورٹ نے چیئر مین بورڈ آف گورنر اور ڈین ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی تقرری پر تفصیلی فیصلہ سنادیا۔

PHC

ایبٹ آباد:پشاور ہائی کورٹ نے چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کی تقرری کو قانونی اور میرٹ پرقرار دے دیا. پشاور ہائی کورٹ کے دور کنی بینچ جو کہ جسٹس لال خان خٹک اور جسٹس محمد نعیم انور پر مشتمل تھا نے یہ فیصلہ سنا یا، تفصیلا ت کے مطابق کور ٹ نے انیلاعاصم اور شبنم نواز کی رٹ پٹیشن جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عمر فاروق کی تقرری غیر قانونی اور میرٹ کے تقاضوں کے منافی ہے کو خارج کر دیا ہے۔اس کیس کی مکمل سماعت 2 ستمبر کو ہونا طے پائی، ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر عمر فاروق کی جانب سے رحمان قادر اور کرن ایوب تنولی پیش ہوئے، تمام دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بینچ نے اپنا فیصلہ سنایا اور کیس خارج کر دیا۔

ڈاکٹر عاصم یوسف جو کہ شوکت خانم میں چیف میڈیکل آفیسر ہے اکتوبر 2018 سے چیئرمین ایوب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں وہ ایم ٹی آئی کے پہلے بورڈ کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ترجمان ایوب میڈیکل ہسپتال نے اس فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا انہوں نے کہا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر اور مینجمنٹ کو تمام تقرریاں میرٹ پر کی گئی جس کا ثبوت کورٹ کا فیصلہ ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا تھا کہ اپنے ذاتی مقاصد کے لئے بہت سے لوگ اس وقت بورڈ آف گورنر اور انتظامیہ کے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں عالمی وباء Covrd19میں جس طرح سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال نے اپنا کردار ادا کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے تمام ڈائریکٹرز نے اپنے اپ کو ایک بہترین لیڈر ثابت کیا اور ہمہ وقت مریضوں کے لئے موجود ہے ان کی پالیسی کی بدولت ہسپتال نے اس وباء کی بہترین طریقے سے سنبھالا۔وبا کے دوران وہ تمام عناصر عوام کی خدمت کے بجائے اس وقت بھی سازشوں میں مصروف تھے جنہوں نے ہسپتال کے خلاف ایک منظم پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے۔

چیئرمین بورڈ اف گورنر ڈاکٹر عاصم یوسف نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا شعبہ چشم میں متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی اور مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی کہ علاج کا خرچہ ہسپتال برداشت کرے گا اور حکومت سے مالی پیکیج بھی دلوایا جائے گا۔چیئرمین بورڈ آف گورنرز نے کرونا کے دوران دن رات ڈیوٹی کرنے والے طبی عملے کی خدمات کو سراہا اور ان میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی ان کا کہنا تھا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال نے اس وباء سے لڑنے میں ایک بہترین کردار ادا کیا ہے اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر عوا م کی خدمت کی ہے یہ ادارہ آئندہ بھی عوام کی خدمت کے لئے حاضر رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!