بنوں میں قتل کے ملزم کیخلاف وقوعہ کے وقت ایبٹ آباد میں ایف آئی آر۔ ایس ایچ اوتھانہ نواں شہرفیصل شاہ معطل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بنوں میں قتل کے ملزم کیخلاف وقوعہ کے وقت ایبٹ آباد میں ایف آئی آر۔ تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ اوفیصل شاہ کو معطل کردیاگیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ بنوں میں چند روزقبل بنوں میں خضرنامی نوجوان نے اپنے علاقے میں ایک شخص کو قتل کیااورموقع سے فرار ہوگیا۔ خضر کیخلاف بنوں میں قتل کی ایف آئی آردرج کی گئی۔ تاہم عین بنوں میں قتل کے وقت تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ اوفیصل شاہ نے خضر کیخلاف تھانہ نواں شہر ایبٹ آباد میں پندرہ ڈبل اے کے پی کے کے تحت ایف آئی آر درج کرکے اس کی گرفتاری بھی شو کردی۔

ذرائع کے مطابق قتل کرنے کے بعد خضر فوری طور پر ایبٹ آباد پہنچ گیا۔ جہاں اس نے تھانہ نواں شہر میں اپنی گرفتاری شوکرادی۔ تاہم قتل کی ویڈیو نے تمام راز سے پردہ اٹھادیا۔ یہ معاملہ اس وقت کھلا جب بنوں پولیس کے اہلکار خضر کی گرفتاری کیلئے ایبٹ آباد پہنچے تو یہ عقد کھلا کہ بنوں میں قتل کے وقت ملزم خضر تھانہ نواں شہر کی حوالات میں بند تھا۔ جس پر تمام معاملہ ڈی پی او کو بتایاگیا۔ جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ او شاہ فیصل کو ملازمت سے معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!