مردان سے شیروان منشیات سمگل کرکے لانیوالے ملزم نوابزادہ کودوکلومال سمیت گرفتارکرلیا گیا۔

تناول:ایس ایچ او شیروان کی منشیات کے بڑے ڈیلروں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری مخبر خاص کی اطلاع پر کنگروڑہ روڈ پر دوران ناکہ بندی منشیات فروش کو دو کلو چرس کے ساتھ دھر لیا ملزم کے خلاف تھانہ شیروان میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ھزارہ رینج قاضی جمیل الرحمن ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی کے حکم پر ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب کی زیر نگرانی ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی کی منشیات کے بڑے ڈیلروں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری مخبر خاص کی اطلاع پر کنگروڑہ روڈ پر دوران ناکہ بندی بڑی کاروائی کے نتیجے میں نوابزادہ ولد محمد گل قوم اتمان خیل ساکنہ مردان کو دو کلو چرس کے ساتھ دبوچ لیا ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن ایس ایچ او شیروان نے کامیاب حکمت عملی سے ملزم کو قابو کرلیا دوران تلاشی ملزم سے اعلی کوالٹی دوکلو چرس برامد کرکے تھانہ شیروان میں امتناع منشیات ایکٹ زیر دفعہ 9D کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کردیا۔

ملزم کے متعلق بتایا جاتا ہے کے ملزم نہایت منظم طریقے سے تھانہ شیروان کے مختلف علاقوں منشیات سپلائی کاکام رہاتھا جس کی اطلاع آج ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی کو ملی اطلاع کو سچ جان کر کنگروڑہ روڈ پر ناکہ بندی کی گئی جس دوران ملزم نوابزادہ کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں پر اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او شیروان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!