مشہورمنشیات فروش شیدابابو ایک کلوہیروئن اورایک کلو چرس سمیت گرفتار۔

تناول:ایس ایچ او شیروان کی ایک اور سوہنڑی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس برامد تھانہ شیروان منتقل مقدمہ درج ملزم پابند سلاسل تفتیش شروع۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ھزار اور ڈی پی او ایبٹ آباد کی منشیات مکاؤ مہم کے سلسلے میں خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی کینٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی کی دبنگ کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرشید عرف شیدا بابو کو بھاری منشیات کے ساتھ گرفتار کرلیا قبضے سے 1072 گرام ہیروئن اور 1003 چرس برآمد کرکے تھانہ شیروان منتقل کرکے پابند سلاسل کردیا تھانہ شیروان میں 9D cnsa کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش بھی شروع کردی حدود تھانہ شیروان سے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ایس ایچ او شیروان کا عزم۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!