ٹریکٹر کی ٹکر سے دیوار گرنے سے دس سالہ بچی موقع پر جاں بحق جبکہ دو سگی بہنیں شدید زخمی۔

ایبٹ آباد/قلندرآباد: ترہانہ ملکاں میں کام کے دوران ٹریکٹر کی ٹکر سے دیوار گرنے سے10سالہ بچی موقع پر جاں بحق جبکہ دو سگی بہنیں شدید زخمی،مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج
ذرائع کے مطابق ترہانہ ملکاں میں عظیم ولد شبیر کے مکان کی تعمیرات کاکام جاری تھا ٹریکٹر سے میڑیل اتارا جا رہا تھا کہ اچانک ٹریکٹر دیوار سے ٹکرا گیا دیوار گرنے سے باہر کھلتی ہوئی تین بچیاں زد میں آگئی جس سے ایک 10سالہ بچی عائشہ دختر خالد موقع ہر دم توڑ گئی جبکہ دوبہنیں فاطمہ بی بی، اور مقدس بی بی دختران عاشق چن شدید زخمی ہو گئی جن کو تشویش ناک حالت میں ایوب ہسپتال کمپلیکس پہنچایاگیا۔تھانہ مانگل نے اپنی مدعیت میں مالک مکان عظیم ولد شبیر ساکنہ ترہانہ پر دفعہ 322پر مقدمہ درج کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!