لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کا سمندر شہر میں امنڈ آیا۔ایس او پی کے نعرے کو عوام نے مین بازار میں دفن۔

ایبٹ آباد:لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کا سمندر شہر میں امنڈ آیا۔ایس او پی کے نعرے کو عوام نے مین بازار میں دفن کر دیا۔ایک سروے کے مطابق حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کا 51 روز سے بند بازار کی طرف رخ۔سوشل ڈسٹنسنگ کا نعرہ بھی دفن کر دیا گیا۔عوام کا جم غفیر دیکھ کر ضلعی انتظامیہ کے اہلکار سمیت پولیس بھی غائب ہو گئی۔تاجر بھی چکرا کے رہ گئے۔ ایک ایک دکان پہ 50 سے زائد افراد داخل ھو گئے۔ ایبٹ آباد بازار مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔دوسری طرف ضلعی انتظامیہ، پولیس اہلکارغائب رہے۔منڈیاں میں بھی مختلف مارکیٹوں میں عوام کا جم ے غفیر رہا مگر کوئی بھی سرکاری ملازم نظر نہ آیا۔کسی قسم کے حفاظتی اقدام پہ عمل در آمد نہ کیا گیا۔جو ضلع انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت ہے اگر لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران حفاظتی اقدامات پہ عمل در آمد نہ کرایا تو پورا ضلع کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ سکتا ہے جس کی تمام ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پہ ہو گی۔

لاک ڈاؤن کے کھلتے ہی جیب کتروں نے بھی سر اٹھا لیئے۔درجنوں افراداپنی قیمتی چیزوں سے محروم ہوکر رہ گئے۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے وباء سے پچھلے 51 دن سے ایبٹ آباد میں لاک ڈاون تھا گزشتہ روز لاک ڈاون کے کھلتے ہی جیب کتروں نے بھی ایبٹ آباد کے بازاروں کا رخ کرلیا کئی خواتین و مرد حضرات کے جیب بھی کٹ گئیں اور پرس بھی چوری ہوگئے ایبٹ آباد میں سپیشل ٹیم بھی جیب کتروں کو پکڑنے میں مکمل ناکام ہوگئی ڈی ایس پیز بھی فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!