یونیورسٹی آف ہری پور اور کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہونے کی سزا طالب علموں کو دینے لگی۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)یونیورسٹی آف ہری پور کے تعلیمی کلینڈر کے مطابق اب تک میڈ ٹرم امتحانات ہو جانے چاہیے تھے جو کہ ابھی تک نہ ہو سکے طلبہ پر اضافی بوجھ ڈال کر ان کو ذہنی دباؤ کا شکار بنایا جارہا ہے اس طرح ان کی زندگی اور ان کا مستقبل داؤ پر لگایا جا رہا ہے ہے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق فائنل امتحان 21 تا 29 جنوری تک ہو جاتے ہیں جبکہ تاحال میڈ ٹرم کے امتحان بھی نہیں لے گئے طلبہ کو آن لائن پڑھا کر ان پر 75 نمبر کے فائینل امتحانات کا بوج ڈالا جا رہا ہے یونیورسٹی انتظامیہ اپنے آنلائن پورٹل کی ناکامی کا ملبہ 2 فروری کو طلبہ پر ڈالنے کو تیار۔ملکی سطح پر ٹاپ ٹین یونیورسٹیز میں اپنا شمار کرنے والی ہری پور یونیورسٹی کی انتظامیہ کا بدستور طلباء کی زندگیوں اور مستقبل کے ساتھ کھیل جاری۔

جہاں ملک کی بہت سی یونیورسٹی جن میں یونیورسٹی آف لاہور جیسی بڑی یونیورسٹی شامل ہیں اپنا یہ سمسٹر آن لائن کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ ہری پور یونیورسٹی کی انتظامیہ اس بات پر بضد ہے کہ نہ تو وہ آن لائن امتحان لیں گے نہ ہی سمسٹر آن لائن کریں گے بلکہ طلباء پر اضافی بوجھ فائنل پیپر 50 کی بجائے 75 نمبر کی صورت میں ڈالا جا رہا ہے۔طلباء کو ذہنی دباؤ کا شکار بنانے کے لئے آئے روز طریقہ کار چینج ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!