گلی بنیاں کٹھوال وقاص کی موت معمہ بن گئی۔

ایبٹ آباد:گلی بنیاں کٹھوال وقاص کی موت معمہ بن گئی 23 سالہ وقاص کو قتل کیا گیا وقاص کے جسم پہ تشدد کے نشانات واضح تھے ہاتھ کی نس بھی کٹی ہوئی تھی پولیس نے وقاص کے بھائی آکاش کی دعویداری پر وقاص کے سسر ساس سالے بیوہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ھے زرائع کے مطابق 23 سالہ وقاص کو بے دردی سے قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی وقاص کے بھائی نکاش کے مطابق وقاص کا اپنی اہلیہ سے گھریلو تنازہ چل رہا تھا وقاص کو اس کے سسر درویش اس کی اہلیہ سالہ جنید اور ساس نے مل کے مارا وقاص کے جسم پہ بد ترین تشدد کے نشانات تھے۔

پولیس کے مطابق 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ھے وقاص کو گذشتہ دو روز قبل جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپردے خاک کر دیا گیا وقاص کو قتل کیا گیا یا اس نے خود کشی کی یہ کہنا قبل ازوقت ہے تاہم وقاص کے بھائیوں کے مطابق وقاص کو اس کی بیوی سحرش سسر اور سالے نے بدیترین تشدد کے بعد قتل کیا ہے تاہم اصل حقائق میڈیکل رپورٹ اور پولیس تفتیش کے بعد ہی منظر عام پر آسکیں گے پولیس اس کیس کی مختلف زاویوں سے تفتیش کررہی ہے وقاص کے بھائیوں نے حکام بالا سے انصاف کی اپیل بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!