جنرل الیکشن: ہزارہ بھر میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن کمزور ہوگئی۔

مہنگائی امیدواروں کے آڑے آنے لگی مسابقہ مسلم لیگی رہنماؤس کے آزاد حیثیت سے میدان میں آنے سے مشکلات پیدا ہو گئیں۔
بدترین مہنگائی ن لیگ اور اس کی اتحادی حکومت نے عوام پر مسلط کر دی جس سے ٹکٹ ہولڈر امیدوار بے چینی کا شکار۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آمدہ جنرل الیکشن پارٹی ٹکٹ حصول کے بعد امیدوار بے چینی کا شکار ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کی ایبٹ آبادسمیت ہزارہ بھر میں پوزیشن کمز ور سولہ ماہ میں کی گئی تباہ کن مہنگائی آڑے آنے لگی تفصیلات کے مطابق آمر جنرل الیکشن مسلم لیگ ن کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہزارہ بھر کے سابقہ سینئر مسلم لیگی رہنماؤں کی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے اعلانات کے بعدایبٹ آبادسمیت ہزارہ بھر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا گزشتہ سولہ ماہ ملک پر حکومت کرنے کے بعد ن لیگ سمیت تمام اتحادی جماعتوں نے غریب مکاؤ پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی عوام پر مسلط کرتے اشیائے خوردنوش سمیت تمام ضروریات زندگی کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دیا عوامی حلقوں کی طرف سے بتایا جاتا ہے کے اتحادی جماعتوں کے منتخب وزیر اعظ سے بتایا اعظم شہباز شریف مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف کے لیے اقتدار تک پہچانے میں کامیاب ہوئے مگر پھر جو سولہ میں میں شہباز شریف نے اپنے باقی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس ملک اور اس قوم کا حال کیا شاہد وہ ظلم و بربریت دھائیوں تک یاد رکھی جائے گئی حالیہ الیکشن میں مسلم لیگی امیدوار بھی پارٹی ٹکٹ کے بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ عوام مسلم لیگ ن سمیت تمام اتحادی پارٹیوں کو موجودہ ملکی حالات کے ذمہ دار قرار دے رہے ہیں ہزارہ بھر میں تمام امیدوار پارٹی ٹکٹ کے بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے میں ہی بہتری محسوس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!