کینٹ پلازہ سے چند منٹ کے اندر موٹرسائیکل چوری کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی کی حدود کینٹ پلازہ میں موٹر سائیکل چوروں کا راج نامعلوم چور فرنیچر شوروم کے مالک کا موٹر سائیکل لے اڑے سٹی پولیس خاموش تماشائی۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز بانڈہ سنجلیاں کا رہائشی پاکستان فرنیچر کا مالک حارث طارق ولد محمد طارق اپنے شوروم کے آگے اپنی بائیک کھڑی کر کے اندر گیا تو باہر سے نامعلوم چور موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہو گئے جس پر متاثرہ نوجوان تھانہ سٹی میں نامعلوم موٹرسائیکل چور کے خلاف اطلاعی رپورٹ درج کروا دی جب کہ پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کی تلاش شروع کر دی متاثرہ نوجوان حارث کے مطابق میں نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تھانہ سیٹی کے ایس ایچ او کو مہیا کر دی ہے اس کے باوجود بھی پولیس چور پکڑنے میں ناکام ہے جو ان کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے واضح رہے کہ ایبٹ آباد شہر کے چار بڑے تھانوں کی حدود میں آئے روز چوری ڈکیتی موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عام ہوتی جارہی ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا پھیل رہی ہے ڈی پی او ایبٹ آباد محکمہ پولیس کا قبلہ درست کرے اور شہر میں پولیس گشت کو بڑھایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!