ضلع ایبٹ آباد میں پچاس سال بعد تبلیغی اجتماع اکیس مئی کو شروع ہوگا۔

حویلیاں سملیلہ ندی دوڑ میں چوبیس گھنٹے کے تبلیغی اجتماع کے پنڈال کی تیاری ضلع بھر سے خدمت کی جماعتیں مل کر کرینگی۔
ایک لاکھ سے زائد فرزندان اسلام شریک ہونگے پنڈال میں ایک ہزار سے زائد وضو خانے بنائے جائینگے تیاریاں شروع۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈسٹرک ایبٹ آباد میں پچاس سال بعد تبلیغی اجتماع حویلیاں سملیلہ ندی دوڑ میں اکیس بائیس مئی کو ہونے جارہا ہے یکم مئی سے اس چوبیس گھنٹے کے تبلیغی اجتماع کے پنڈال کی باقاعدہ تیاری کے لئے ضلع بھر سے خدمت کی جماعتیں پہنچ کر اس پنڈال کو تیار کریں گے حویلیاں میں اس سے قبل 1979 میں اس ندی دوڑ کے مقام پر مرکزی جامع مسجد حویلیاں کے بانی قاضی چن پیر الہاشمی مرحوم کی سر پرستی میں تبلیغی اجتماع منعقد ہوا تھا اور اب تقریباً چوالیس سال بعد حویلیاں شہر اور تقریباً پچاس سال بعد ڈسٹرک ایبٹ آباد میں یہ تبلیغی اجتماع منعقد ہونے جا رہا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق اس چوبیس گھنٹے کے اجتماع اکیس اور بائیس مئی 2023 میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد فرزندان اسلام شریک ہوں گے پنڈال کی زمہ داریاں حویلیاں کے ساتھیوں کے زمہ ہیں اس پنڈال میں ایک ہزار سے زائد وضو خانے بنائے جارہے ہیں اسی طرح ندی دوڑ کے صاف پانی والے علاقے میں وضو کے لیے تقریبا بیک وقت پانچ ہزار افراد کے وضو کا انتظام کیا جارہا ہے وسیع گاڑیوں کی پارکنگ کھانے پینے کے لیے بڑی تعداد میں کینٹین کا انتظام کیا جائے گا حویلیاں کے مقامی تبلیغی جماعت کے ساتھیوں نے اس بڑے تبلیغی اجتماع کی کامیابی کے لیے پوری تحصیل حویلیاں کے اندر جماعتوں کے ذریعے کام شروع کر دیا ہے یہ تبلیغی اجتماع جس میں تحصیل اورہ تحصیل لو ہر تناول تحصیل ایبٹ آباد اور تحصیل حویلیاں کے لوگ شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!