سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی نے انسپکٹرجنرل پولیس کو شہداء ہزارہ کی سیل ایف آئی آر کھولنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور(وائس آف ہزارہ)بارہ اپریل یوم شہداء تحریک صوبہ ہزارہ کے موقع پر آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے معزز ممبران اسمبلی ایم پی اے ملیحہ اصغر اور ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ نے اس یوم کی مناسبت سے تقریریں کی۔جس پر بعد ازاں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے شہداے تحریک صوبہ ہزارہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے ریمارکس میں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی جو ایوان میں موجود تھے۔کو مخاطب کرکے کہا کہ تب کی حکومت نے پولیس کے ذریعے بے گناہ عوام پر گولی چلوائی۔جس سے سات بے گناہ افراد شہید ہوئے اور دو سو سے زائد شدید زخمی ہوئے۔پولیس نے تب ان سمیت دیگر رہنماوں پر جھوٹا ایف آئی آر درج کرایا جس کی کاپی سیل ہے۔انھوں نے آئی جی سے درخواست کی کہ نہ صرف اس سیل جھوٹے ایف آئی آر کو کھول کر ختم کیا جائے بلکہ تب کے ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈی آئی جی ہزارہ کے خلاف بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے پر ان افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انکے خلاف قانونی و محکمانہ کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!