ایبٹ آباد‘بلال ٹاؤن: پی ٹی آئی لوئرتناول کے رہنماء شبیرتنولی کے گھر میں چوری کی بڑی واردات۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) پی ٹی آئی لوئرتناول کے رہنماء شبیرتنولی کے گھر میں چوری کی بڑی واردات۔ پندرہ لاکھ کی نقدی۔ تین قیمتی پستول اور سامان چوری کرلیاگیا۔ نواں شہر پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف لوئرتناول کے رہنماء وانوری ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی چیئرمین شبیرخان تنولی روزگار کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔اور انہوں نے بلال ٹاؤن میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کے قریب رہائش اختیار کی ہوئی ہے۔ ہفتہ کے روز ان کے اہل خانہ ضروری کام کے سلسلے میں کہیں گئے۔ جب واپس آئے تو ان کے گھر کا تمام سامان بکھرا پڑاتھا۔ جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہواکہ گھر میں موجود پندرہ لاکھ روپے کی نقدی، تین قیمتی پستول اور تمام قیمتی الیکٹرانکس کا سامان چوری کرلیا گیاتھا۔ چوری کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ نواں شہر عامر حسین نے عملے کو روائتی کارروائی کیلئے بھیج دیا۔ پولیس اہلکار رسمی کارروائی کے بعد واپس چلے گئے۔ پولیس نے کسی بھی قسم کے فنگرپرنٹ نہیں لئے۔ جس کے بعد ایس پی شعبہ تفتیش اشتیاق خان سے بات کی گئی۔ جنہوں نے عملے کو بھیجا۔ اس حوالے سے شبیر خان تنولی نے بتایاکہ ہمارے علاقے میں آوارہ قسم کے افراد ہر وقت موجود رہتے ہیں۔ جن کی بابت تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی میرپور سرکل کو کئی مرتبہ آگاہ کیاگیا۔ لیکن پولیس ان افراد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔ دوسری جانب معروف قانون دان نصیر خان تنولی ایڈوکیٹ نے کہاکہ ایبٹ آباد میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!