لودھی آباد میں چوروں نے بیوہ عورت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔

قلندرآباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ مانگل کی حدود لودھی آباد میں چوروں نے دن دیہاڑے بیوہ عورت کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات،نقدی اورقیمتی اشیاء اُڑا لیں،عورت قریبی محلہ میں ماتم پر گئی ہوئی تھی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ مانگل کی حدود لودھی آباد میں مین شاہرہ ریشم پر واقع بیوہ کے گھر کے تالے ٹوڑ کر ایک عدد لیپ ٹاپپ،ایک عدد موبائل ٹیب،تین تولے طلائی زیورات،50ہزار کے قریب نقدی و دیگر قیمتی اشیاء لے اُرے،عورت کے مطابق وہ قریبی محلہ میں ماتم پر گئی ہوئی تھی جب واپس آئی تو سب لٹ چکا تھا،تھانہ مانگل نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،چوری کی پے در پے وارداتیں تھانہ مانگل کی کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اہلیان علاقہ خود کو عدم تحفظ کا شکارمحسوس کرنے لگے،لیکن پولیس صرف رسمی کاروائی کر کے چلی جاتی ہے،

 


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!