اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرفہدشاہ نے بین الاقوامی ینگ ریسرچر ایوارڈ جیت لیا۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)یونیورسٹی کے نوجوان سائنسدان کا بین الاقوامی اعزاز شعبہ زراعت کے اسسٹنٹ پروفیسر شاہ فہد کو COMSTECH ریسرچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈاکٹر شاہ فہد نے سال 2021 کا COMSTECH Young Researcher Award جیت لیا ہے۔ یہ ایوارڈ ہر دو سال میں سائنس اور تحقیق کے حوالہ سے انتہائی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر اسلامی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کے شہریوں یا وہاں کام کرنے والے سائنسدانوں کو دیئے جاتے ہیں۔ واضح ہو کہ ڈاکٹر شاہ فہد ہری پور یونیورسٹی کے ان پانچ نئے فیکلٹی ممبران میں بھی شامل ہیں جن کے نام اسٹینفورڈ یونیورسٹی امریکہ کی دنیا کے دو فیصد بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ہری پور یونیورسٹی میں ان کی تعیناتی گزشتہ دو سالوں کے دوران ہوئی، یہ امر یونیورسٹی میں میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں اور شفافیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انور گیلانی (HI) اور یونیورسٹی کی فیکلٹی اور انتظامیہ نے ڈاکٹر شاہ فہد کو ان کی شاندار کامیابی، خصوصاً ہری پور یونیورسٹی کا نام ایک بار پھر بین الاقوامی فورمز پر روشن کرنے پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!