ایبٹ آبادسلہڈ میں ٹریفک حادثہ:دوچچازادبھائی جاں بحق۔

ایبٹ آباد(محمد سلیم تنولی سے) ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حدود سلہڈ میں کیری سوزوکی اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گئے حادثے کا شکار ہونے والے موٹر سائیکل سوار اور کیری سوزوکی کا ڈرائیور آپس میں سگے بھائی تھے اور جاں بحق ہونے والے دونواں نوجوان آپس میں چچا زاد بھائی تھے۔

اتوار کے روز ایبٹ آباد کی طرف سے حویلیاں جانے والا بد قسمت موٹر سائیکل حویلیاں کے طرف سے آنے والے کیری سوزوکی نمبری3641 D کے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان اٹھارہ سالہ کبیر علی ولد شاہنواز ساکنہ کنج قدیم اور پچیس سالہ محمد صدیق ولد صالح الدین ساکنہ کنج قدیم موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والا کبیر علی کیری سوزوکی کے ڈرائیور محمد شامیر علی ولد محمد شاہنواز کا حقیقی بھائی تھا حادثے کی اطلاع ملتے مقامی افراد اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ضروری قانونی کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں المناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایبٹ آباد کنج کے رہائشی سینکڑوں افراد ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ آئے اور جاں بحق ہونے والوں کے گھر میں کہرام مچ گیا کیری سوزوکی کے ڈرائیور اپنے ہی بھائی کی موت پر دھاڑیں مار مار کر روتا رہا دونوں نوجوانوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!