لنک روڈ پر پختہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل۔نشانات لگادیئے گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ٹی ایم نے پختہ تجاوزات کے خلاف کمر کس لی لنک روڈ پختہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل۔ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ایبٹ آباد محمد افضل اور تحصیل آفیسر ریگولیشن سید نور اللہ کی ہدایت پر پٹواری ٹی ایم اے ایبٹ آباد حماد خان، فوکل پرسن واسا وسیم، گرداور اربن ایریا سجاد خان تنولی اور پٹواری اربن ایریا اجمل خان نے لنک روڈ نالہ جات پر پختہ تجاوزات کے خلاف تمام نالہ جات پر نشاندھی مکمل کر کے نشانات لگا دیئے ہیں جسکی رپورٹ ریونیو سٹاف کی جانب سے جلد ٹی ایم اے ایبٹ آباد کو ارسال کر دی جائے گی۔

ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا کہنا ہے کے جلد لنک روڈ سے تمام پختہ تجاوزات گرا کر تمام نالوں کو واگزار کیا جائے گا ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ایبٹ آباد محمد افضل کا مزید کہنا تھا کے ٹی ایم اے ایبٹ آباد فرسٹ فیزمیں تمام عارضی تجاوزات ختم کر رہا ہے اس کے بعد شہر سے تمام پختہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہو گا جو بلا تفریق ہر عام و خاص کے لیے ہو گا اس میں تمام پختہ تجاوزات گرا کر نالوں کو واگزار کیا جائے گا جس سے شہر میں نکاسی آب کا سسٹم بحال ہو سکے گا انکا کہنا تھا کے آئندہ دنوں میں ایبٹ آباد شہر میں ایشین ڈیولپمنٹ بند اور kp-cip کے زیرِ اہتمام شہر بھر میں بیوٹیفیکیشن کا کام شروع کیا جائے گا جس سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!