جشن آزادی: ایبٹ آباد سے نتھیاگلی تک سخت بارش میں سائیکل ریس کا انعقاد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ملک کے 74 ویں یومِ آزادی کے موقع پر محکمہ جی ڈی اے،محکمہ ٹوریزم اور خیبر پختون خواہ سائیکلینگ اسویسی ایشن اور محکمہ سپورٹس کے زیرِ اہتمام آل پاکستان سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر پختون خواہ سمیت ملک بھر سے چالیس کے قریب سائیکلیسٹ نے شرکت کی سائیکل ریس کا آغاز ڈی آئی جی ہزارہ کی جانب سے افتتاح کے بعد ایبٹ آباد بورڈ آفس سے سخت سکیورٹی میں شروع ہو کر موچی ڈھارہ کے مقام پر اختتام پزیز ہوئی جس کے بعد مقامی ہوٹل میں پرائز ڈسٹریبیوشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ریس میں پوزیشن ہولڈرز صوبائی وزیر ثقافت شوکت یوسف زئی نے انعامات بھی تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان سائیکلینگ ایسوسی ایشن اظہرشاہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ ہم دیگر اسپورٹس کی طرح سائیکلنگ کو بھی پروموٹ کریں آج مجھے فخر ہے کہ ہمارے نوجوان سائیکلسٹ کھلاڑیوں نے محنت کی اور ایک مشکل 35 کلومیٹر کے ٹریک جو کہ پہاڑی علاقے پر مشتمل تھا اسے ایک گھنٹے کے کم وقت میں شدید بارش کے باعث پورا کیا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے نوجوان بہت بے ہمت ہیں جنہوں نے بہترین انداز میں اس سائیکل آزادی رئیس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر ثقافت شعر شوکت یوسف زئی نے پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں کیش انعامات سمیت سیل بھی تقسیم کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!