سیاحت کھلنے کے بعد نتھیاگلی کے متعدد ہوٹلوں کے ملازمین کورونا وائرس کا شکار۔ کئی ہوٹل سیل کردیئے گئے۔

ایبٹ آباد: سیاحت کھلنے کے بعد نتھیاگلی کے متعدد ہوٹلوں کے ملازمین کورونا وائرس کا شکار۔ کئی ہوٹل سیل کردیئے گئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران نتھیاگلی، ناران، کاغان کے ہوٹل مالکان نے احتجاجی مظاہرے کئے اور حکومت سے مطالبات کئے کہ سیاحت کو فوری طور پر کھولا جائے کیونکہ ان کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں۔ جس پر حکومت نے عیدالاضحی کے بعد سیاحت کو کھول دیا۔ ذرائع کے مطابق نتھیاگلی میں پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں سے سیاحوں کی بہت بڑی تعداد نتھیاگلی، ایوبیہ وغیرہ پہنچی۔

جس کے بعد تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہرنوبازار کورونا وائرس کے سات کیس سامنے آئے ہیں جن میں ظہیرخان، سربھنہ میں چن پرویز، اسفانیہ ہوٹل ہرنوکا ملازمین اویس، اورنگزیب، راؤ طالب اور من و سلویٰ ہوٹل کے ملازمین محفوظ، لیاقت متاثر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امور ہوٹل نتھیاگلی کے تین ملازمین محمد احمد، محمد ہارون، محمد حذیفہ، ڈیزی ہوٹل نتھیاگلی کے بعد تین ملازمین محمد علی عباسی، عدنان اور عاطف محمود متاثر ہوئے ہیں۔

ڈونگاگلی میں محمد سلیمان حسین متاثر ہواہے۔ ایلیٹ ہوٹل نتھیاگلی کے تین ملازمین محمد عدیل، گل ریز اور شہداد ظفیر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کالا باغ میں کورونا وائرس کے چار کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں محمد شوکت، محمد ریحان، شکیل احمد اور محمد عمر شامل ہیں۔ کوزہ گلی میں کورونا وائرس کے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثر ہونے والے افراد میں محمد جہانگیر اور سلیم شامل ہیں۔

نتھیاگلی میں کورونا وائرس کے پانچ کیس سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں عدنان گل، محمد شہزاد، محمد سعید، محمد رضوان، آفتاب رجب شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے چھانگلہ گلی میں ڈیزی ہوٹل کو محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیاہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!