پولیس مقابلہ:ایک ڈاکو جبران ہلاک کے دو زخمی حالت میں گرفتار۔

ملزمان گزشتہ روز عامر اور اظہر جاوید سے دوران ڈکیتی نقدی و دیگر سامان چھین کر فرار ہوئے تو پولیس نے ان کا تعاقب شروع کر دیا۔
ڈاکوؤں نے پولیس کی فائرنگ کردی جوابی کاروائی میں دہشت کی علامت جبران مارا گیا جبکہ کامران اور علی شدید زخمی ہو گئے۔
ہری پور(وائس آف ہزارہ) پولیس چوکی شاہ مقصود اور تھانہ کھلابٹ پولیس کی مشترکہ کاروائی، دہشت کی علامت سمجھے جانے والا ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا پولیس نے واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی اور اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا مذکورہ ڈکیت گینگ گزشتہ ایک ہفتے سے تھانہ سرائے صالح کی حدود میں یکے بعد دیگرے وارداتوں میں ملوث تھے گزشتہ روز ملزمان نے عامر ولد حاجی عبد القیوم ساکنہ ڈنگاپل، اظہر جاوید ولد محمد جاوید ساکنہ چنگی بانڈی سے دوران ڈکیتی نقدی و دیگر قیمتی سامان چھین کر موقع سے فرار ہوئے اطلاع ملتے ہی انچارج چو کی شاہ مقصود کیڈٹ قاضی اجمل ہمہ نظری طزمان کا تعاقب شروع کیا اس دوران بائی پاس قاضیاں کے مقام پر ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اطلاع پا کر ایس ایچ اوکھلا بٹ چن زیب تنولی بھی موقع پر پہنچ آئے اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم جبران ولد اجمل سکنہ لب میں موقع پر ہلاک جبکہ کامران عرف کا می سکنہ کھلا بٹ اور علی سکنہ کر یکی زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک وزخمی ڈاکووں کو ٹراما سنٹر نقل کر دیا ادھر عوامی حلقوں نے ہری پور پولیس کے افسران وجوانوں کی کارکردگی کو بھر پورانداز سے سراہا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!