مہنگاترین حج عوام کی عدم دلچسپی 14 روز میں صرف 28 ہزار درخواستیں۔

درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن۔ توسیع کا بھی امکان نجی کوٹے میں 1600 درخواستیں موصول ہوئیں۔
کم دورانیہ کا حج سکیم متعارف کرانے کے باوجود درخواستیں جمع نہیں ہو رہیں، دس دن کا اضافہ متوقع۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)مہنگا حج پیکیج یا قبل از وقت اعلان، وزارت مذہبی امور کو 14 روز میں صرف 28 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، سپانسر شب سکیم کے تحت صرف 16 سو درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ترجمان وزارت کے مطابق حج اپریشن کا اعلان کئی ماہ پہلے کیا گیا ہے عوام تیار نہیں ہیں مزید توسیع کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ شدید مہنگائی مذہبی فریضے حج پر بھی اثر انداز ہوئی ہے اور سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی توقع سے کم وصولی ہوئی ہے وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ب تک کوٹے کی تقریباً ایک تہائی درخواستیں جمع ہو سکی ہیں جبکہ حج درخواستوں کی وصولی میں صرف ایک دن کی مدت باقی رہ گئی ہے وزارت سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک 14 روز میں 28 ہزار درخواستیں جمع ہو سکی ہیں جس کے بعد وزارت کے حکام نے درخواست وصولی کی مدت میں اضافہ پر غور شروع کر دیا ذرائع کے مطابق وزارت حج درخواستوں کی وصولی کی مدت ایک ہفتے سے دس روز تک بڑھائی جاسکتی ہے ذرائع کے مطابق سرکاری ریگولر حج اسکیم کے تحت اب تک ساڑھے 26 ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں جبکہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت ڈالرز میں اب تک تقریبا 1600 درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں ذرائع کے مطابق حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہونے کے با وجود فی کس قربانی کے اخراجات سمیت تقریبا 11 لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے اس وقت سرکاری اسکیم کے تحت مجموعی کوٹہ 89 ہزار 605 ہے اور کم دورانیہ کا حج متعارف کرانے کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے عدم دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!