انفلوئنزا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا وزارت صحت کی ایڈوائزری جاری۔

ہسپتالوں کو مریضوں میں اضافے کیلئے تیار رہنے اور ہنگامی ادویات رکھنے کی ہدایت۔
شہریوں کو ماسک لگانے ہاتھ صابن سے دھونے اور بیمار افراد سے دور رہنے کی تجویز۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)خیبر پختونخوا میں انفلوئنزا کے کیس بڑھنے پر وزارت صحت نے وارننگ جاری کر دی وزارت صحت کے مطابق اس سال انفلوئنزا کے 3 لاکھ 25 ہزار 289 کیس سامنے آئے ہیں یہ وائرس ہر عمر اور علاقے کے لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے نومبر کے ابتدائی چند ایام میں وائرس سے متاثرہ 13308 کیس سامنے آئے ہیں ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صوبے میں درجہ حرارت میں مزید کمی سے یہ وائرس و بائی صورتحال اختیار کر سکتا ہے، صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو مریضوں میں اضافے کے لئے تیار رہنے اور ہنگامی ادویات تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، شہریوں کو کہا گیا ہے کہ زکام چند دن میں سینے کی شدید تکلیف اور سانس کی بندش کی شکل اختیار کر سکتا ہے اس لئے زکام سے متاثر افراد گھر میں رہیں، شہری ہر چند گھنٹے بعد ہاتھ صابن سے دھوئیں اور بیمار افراد سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!