ایم ایس کی لاپرواہی:ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کا ڈائلسزسنٹرمریضوں کیلئے موت کا پیغام بن گیا۔

ہری پور (ملک بلاول اقبال سے) ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کے ڈیلائسسز سنٹر میں دو نمبر اورمضر صحت ادویات استعمال ہونے کا انکشاف، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر وحید الرحمن قریشی کی لاپرواہی کے باعث مریضوں میں موت بانٹی جانے لگی، کئی مریضوں کی حالت غیر ہو گئی، ڈیلائسسز سنٹر کے سٹاف کی جانب سے بھی ہسپتال انتظامیہ کو متعدد بار آگاہ کیا جا چکا ہے کہ ادویات سے مریضوں کو ری ایکشن ہو رہا ہے مگر بیحس انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی، مریضوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں دو نمبر اور مضر صحت ادویات کا استعمال عروج پر ہے مریضوں کو مضر صحت ادویات اور انجکشن لگائے جا رہے ہیں، ڈیلائسسز سنٹر میں موجود انتہائی سیریس مریضوں کے لیے دو نمبر اور مضر صحت آئرن انجکشن خریدے جا رہے ہیں جو مریضوں کو لگاتے ہی ری ایکشن کر جاتا ہے، سٹاف نے متعدد بار ہسپتال انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر وحید الرحمن قریشی کے ہوائی اور طوفانی دورے بھی صرف فیس بک پر تصاویر کی حد تک محدود ہو گئے ہیں عملی کارکردگی صفر ہے، ایم ایس کو اس سے قبل بھی ہسپتال میں مریضوں کی پٹی کے لیے دو نمبر سٹکنگ کا بتایا گیا مگر موصوف نے کوئی ایکشن نہ لیا اور اب دو نمبر آئرن انجکشن بھی خرید کر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے اور اس پر کوئی کاروائی نہ کرنا بھی دال میں کچھ کالا ہے والی بات نظر آتی ہے، ہری پور کے عوامی سماجی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیسے چند ٹکوں کی خاطر لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگائی جا رہی ہیں مریضوں اور عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، سیکرٹری ہیلتھ سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

ہری پور کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈیلائسسز سنٹر میں گزشتہ تین ماہ سیزائد عرصہ سے سامان کی عدم دستیابی کے باعث اب تک 4 افراد موت کے منہ میں چلے گئے مگر سامان فراہم نہ کیا جا سکا، مریضوں نے حکومت کی جانب سے بنائے گئے سیٹیزن پورٹل پر شکایت کی تو جب ایم ایس ہسپتال سے معلومات لی گئی تو انہوں نے وہاں پر حقائق سے ہٹ کر اور جھوٹی معلومات فراہم کیں. ایم ایس ہسپتال نے بتایا کہ آئرن انجیکشن اور سٹنکنگ خرید لی ہے جبکہ غیر معیاری سٹکنگ واپس کر کے ڈی جی آفس کو اس کی شکایت بھی کی گئی اور نئی سٹکنگ لوکل ٹینڈر کے زریعے خرید کر فراہم کر دی گئی مگر اس کے برعکس ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ڈیلائسسز سنٹر میں تاحال نہ تو آئرن انجیکشن موجود ہیں نہ ہی سٹکنگ موجود ہے جب ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر وحید الرحمن قریشی سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہ دیا، بے حسی کا یہ عالم ہے کہ مریض مر رہے ہیں اور ایم ایس ہسپتال جھوٹ بول کر مریضوں کی جان سے کھیل رہے ہیں، مریضوں کا کہنا ہے کہ اگر ایم ایس غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں تو پھر باقی سامان کے لیے کیا جدوجہد کر رہے ہوں گئے، مریضوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ سیٹیزن پورٹل پر غلط معلومات ڈالنے پر ایم ایس ڈاکٹر وحید الرحمن قریشی کے خلاف کاروائی کی جائے،

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!