تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز نے محدودنشستوں پر انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کا اعلان کر دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ نے داخلہ سال 2023-24کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ایف اے /ایف ایس سی پارٹ ون میں پری میڈیکل‘پری انجینئرنگ‘کمپیوٹرسائنس اورآرٹس کے گروپ میں طلباء وطالبات کو داخلے دئیے جارہے ہیں۔داخلہ ٹیسٹ 4جون کو لیا جائے گا۔تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن‘پاکستان کے ترجمان کے مطابق ایبٹ آباد کیمپس میں ایف ایس سی پارٹ ون میں طلباء کیلئے 500جبکہ طالبات کیلئے بھی 500نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔مانسہرہ کیمپس میں طلباء کیلئے 200جبکہ طالبات کیلئے300نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔بورڈنگ کیمپس ایبٹ آباد میں طلباء کیلئے 200نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔ تعمیر وطن کے تمام کیمپسزسے داخلہ فارم بمعہ پراسپکٹس نقد2000روپے یا بذریعہ بنک ڈرافٹ بنام پرنسپل 2200روپے میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔رواں سال داخلہ محدود نشستوں پر دیاجائے گا۔مقررشیڈول کے علاوہ نہ تو دوبارہ ٹیسٹ لیاجائے گا اورنہ ہی رواں سال داخلہ دیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!