جیپ گہری کھائی میں گرنے سے پانچ خواتین سات افرادجاں بحق۔ سات خواتین شدیدزخمی۔

ایبٹ آباد:ایبٹ آباد تھانہ لورہ کی حددو لورہ سے چنالی گہنیا کہوڑ زیارت پر جانے والی بدقسمت جیپ نمبری104ڈرائیور سے بے قابو ہو گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار 5 خواتین 2 مرد موقع پر جاں بحق جبکہ 7 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔جیپ میں 14 افراد سوار تھے۔مقامی ذرائع کے مطابق لورہ سے چنالی گہنیا کہوڑ زیارت پر جانے والی بدقسمت جیپ میں 14 خواتین اور بچے سوار تھے جن میں پانچ خواتین دو بچوں سمیت سات جاں بحق ہو گئے سات خواتین زخمی ہو گئیں۔

جاں بحق مرداور خواتین میں ہادیہ،حاجرا،ارشد بی بی، کوثر بی بی،نورین بی بی رقیہ احمد سکنہ بٹنگی شامل ہیں۔گزشتہ روز بدقسمت جیپ گہنیا کہوڑ زیارت سے واپسی پر لورہ کے گاؤں سیری کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور اس کے دو بچوں کا تعلق نگری ٹوٹیال کے گاوں بٹنگی سے تھا جبکہ دیگر مرنے والے اور زخمی خواتین کا تعلق لورہ گہوڑا گلی بہارہ کہو سے بتایا جاتا ہے۔جیپ ڈرائیور کا نام معلوم نہ ہو سکا جو حادثے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول سپتال لورہ منتقل کیا گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی گاؤں کے لوگ فوری موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائی شروع کردی افسوسناک بات تو یہ ہے کے ان پہاڑی خطرناک روڑ پر جیپ میں 14 مسافروں کو کس قانون کے تحت بٹھایا جارہا ہے؟ کوئی پوچھنے والا نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!