قادیانوں کیلئے مراعات: سابق تحصیل ممبر انجینئرناصراقبال پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

ہری پور: انجینئر ناصر اقبال خان سابق تحصیل ممبر پاکستان تحریک انصاف و سابق صوبائی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے موجودہ حکومت اور اس میں چھپی اسلام دشمن قوتیں انتہائی شرم ناک حرکات میں مصروف ہیں اور مسلمانوں کے ایمان کو ٹھیس پنچا رہے ہیں ان حالات میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ نہیں رہ سکتا۔موجودہ حکومت کی اسلام دشمن پالیسیوں پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھ سکتے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

ناصر اقبال نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ہماری جان مال سب کچھ قربان ہے اور حکومت غیر ملکی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے اسلام دشمن قوتوں کو سپورٹ کر رہی ہے لیکن اس ملک میں اسلام کے سپائی ایسی کسی ناپاک حرکت کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اور حرمت رسول اور عقیدہ ختم نبوت پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ حکومت قادیانیوں کے حوالے سے اپنی ہمدرریاں اپنے پاس رکھے اور عاشقان مصطفی کے جذبات سے کھیلنا بند کر دے بصورت دیگر حکومت اور اس کے حواریوں کی زلت دنیا و آخرت میں مقدر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!