ایبٹ آباد: بہو پر ظلم کرنیوالی ساس اور دیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) دیسال میں خاتون کے ساتھ غیر انسانی سلوک میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔بتیس سالہ خاتون کو اس کے سسرال والوں نے چند ماہ سے بکریوں کے باڑے میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ، اس پر تشدد بھی کرتے رہے جبکہ خاتون کو مسلسل غیر معیاری کھانا دینے سے خاتون کی حالت انتہائی لاغر ہو چکی تھی۔خاتون کی درخواست پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور بگنوتر پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیں۔ جس پر ڈی ایس پی گلیات سراج خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بگنوتر انسپکٹر زبیر شاہ نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے، واقعے میں ملوث خاتون کی ساس یاسمین بی بی اور دیور فہمید کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ بگنوتر میں زیر دفعات 354/506ii/344/335/34 پی پی سی مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!