ایبٹ آباد بچاؤتحریک کی مذاکراتی کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈڈپٹی کمشنر کو تحریری طور پر دیدیا۔

sardar fida hussain

ایبٹ آباد بچاؤ تحریک کی 4رکنی مذاکراتی کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کو تین نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ تحریری طور پر پیش کر دیا،سوموار کے روز ایبٹ آباد بچاؤ تحریک کے مذاکراتی کمیٹی کے ممبران سید شاہد رضا،اسد خان جدون،میاں طارق کاکا خیل،یوسف خان نے ڈپٹی کمشنر مغیث ثنائاللہ کو دفتر میں ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بصارت سے محروم ہونے والے مریضوں کو حکومتی مراعات کو سامنے لانے اور ایبٹ آباد میں شاہراہ قراقرم فوارہ چوک سے پبلک سکول تک سڑک تعمیر کے منصوبہ کے BOQ کو عوام کے سامنے کرنے کے علاوہ کمپلیکس بورڈ آف گورنر کے استعفی کے مطالبات کی فہرست کو ڈپٹی کمشنر کو سپرد کی،چارٹڑڈ آف ڈیمانڈ دینے کے موقع پر بینائی سے محروم ہونے والے متاثرہ مریضوں کو کسی بھی حکومتی مراعات دینے کے حوالہ پر ڈپٹی کمشنر ے لاعلمی کا اظہار کیا،مذاکراتی کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ مین شاہراہ قراقرم فوارہ چوک سے پبلک سکول تک کی تعمیر کے حوالہ سے مکمل مدت کا تعین بھی کیا جائے،اتوار کے روز اسسٹنٹ کمشنر مجتبی بھروانہ سے مذاکرات کے نتیجہ میں طے ہونے والے معاملات کے مطابق ایبٹ آباد بچاؤ تحریک کی مذاکراتی کمیٹی نے پہلے مرحلہ میں تحریری طور مطالبات کی فہرست دیکر تحریری جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!