ایبٹ آباد یونیورسٹی کے سابقہ وی سی فیسوں میں اضافے کا تحفہ بھی دے گئے۔

دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کی فیس بڑھا کر 20800 روپے جبکہ بی ایڈ پروگرام کی فیس بڑھا کر 16300 روپے کر دی گئی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سابقہ وائس چانسلر جاتے ہوئے 150 سے زائد نئی بھرتیاں کر کے جانے کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کو فیسوں میں اضافے کا تحفہ بھی دے گئے۔ مختلف شعبوں کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ الحاق شدہ اداروں سے پہلے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کی فیس 15100 روپے فی طالبعلم لی جاتی تھی جو بڑھا کر 20800 روپے کر دی گئی، جبکہ بی ایڈ پروگرام کی فیس 10000 ہزار روپے سے بڑھا کر 18300 روپے کر دی گئی۔ طلباء وطالبات اور ان کے والدین فیسوں میں اضافے پر سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے گورنر خیبر پختو نخوا سے نوٹس لیکر بھرتیاں منسوخ کرنے اور فیسیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سابق وائس چانسلر جاتے ہوئے 150 سے زائد نئی بھرتیاں بھی کر گئے جن میں سے اکثریت گریڈ 18 کے اسٹنٹ پروفیسرز کی ہے جس کی وجہ سے یونیورٹی پر ماہانہ لاکھوں روپے مالی بوجھ پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے یو نیورسٹی مالی مشکلات کا شکار بھی ہو گئی ہے دوسری طرف سابقہ دور میں الحاق شدہ کا لجز کی فیسوں میں بھی پچاس سے ساٹھ فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے پہلے الحاق شدہ اداروں سے دوسالہ ایسوسی ایشن ڈگری کی فیس 15100 روپے فی طالبعلم لی جاتی تھی جواب بڑھا کر 20800 روپے کر دی گئی ہے جبکہ بی ایڈ کی فیس دس ہزار روپے سے بڑھا کر 16300 روپے کر دی گئی ہے۔ جس پر طلباء وطالبات اور ان کے والدین سراپا احتجاج بن گئے ہیں انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پابندی کے باوجود بھرتیوں اور فیسوں میں اضافے کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!