سٹی میئرشپ۔ نعیم لودھی اورشوکت تنولی میں ون ٹوون مقابلہ متوقع۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سٹی میئرشپ۔ نعیم لودھی اورشوکت تنولی میں ون ٹوون مقابلہ متوقع۔ دونوں اطراف سے انتخابی مہم شروع کردی گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ایبٹ آباد شہر کی میئرشپ کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سابق ضلع نائب ناظم شوکت تنولی مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آئینگے۔ اور موصوف مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ایبٹ آباد سٹی کے میئر کا الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے ممبر ضلع کونسل یوسی بانڈہ پیر خان حاجی نعیم لودھی فیورٹ امیدوار ہیں اورپی ٹی آئی کا ٹکٹ حاجی نعیم لودھی کو ملنے کے قوی امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ایبٹ آباد سٹی کی میئرشپ کیلئے شوکت تنولی اور نعیم لودھی کے مابین ون ٹو ون مقابلے کی توقع ہے۔ حاجی نعیم لودھی اور شوکت تنولی نے اندرون خانہ اپنی انتخابی مہم شروع کررکھی ہے۔ جبکہ ایبٹ آباد سٹی کی میئرشپ کاالیکشن لڑنے کیلئے دیگر امیدوار بھی صلاح مشورے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!