صوبہ ہزارہ سمیت بارہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے آئندہ جنرل الیکشن میں ایک ہی نشان پر الیکشن میں حصہ لینے کااعلان۔

صوبہ ہزارہ سمیت بارہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے آئندہ جنرل الیکشن میں ایک ہی نشان پر الیکشن میں حصہ لینے کااعلان۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے12 صوبوں کے قیام کی مشترکہ جدوجہد کے لئے دو روزہ مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری،صوبوں کی تحریک کے قائدین نے متفقہ پلیٹ فارم تشکیل دیدیا ہے،آئندہ جنرل الیکشن میں ایک ہی نشان پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے،ایبٹ آباد میں تحریک صوبہ ہزارہ کے زیر اہتمام ہونے والے مشاورتی اجلاس میں قبائل تحفظ موومنٹ (صوبہ قبائلستان) کے صدر ابو سفیان محسود،تحریک صوبہ پوٹھوہار(پوٹھوہار صوبہ) کے چیئرمین راجہ اعجاز، سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی (سرائیکستان صوبہ) کے سردار نعیم،ایم کیو ایم آرگنائزیشن ریسٹوریشن کمیٹی (مہاجر صوبہ تحریک) صوبائی رہنما عارف تنولی،تحریک صوبہ ہزارہ کے چیرمین سردار گوہر زمان،صدر سلطان العارفین خان جدون،جنرل سیکرٹری عبدالصبور قریشی،صوبائی صدر صابر خان جدون،میجر ر عبدالحمید قریشی صوبائی سینئر نائب صدر،سردار گل زیب ڈویژنل صدر،ضلعی صدر سجاد کیانی،سیکرٹری مالیات غلام محمد ودیگر بھی شریک تھے،اجلاس میں ملک بھر میں 12 نئے صوبوں کا انتظامی بنیادوں پر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اور خیبر پختون خوا میں فاٹا کے جبری انظمام کو بھی مسترد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر تمام صوبوں کے قیام کے لئے نئے صوبہ جات تحریک (NEW PROVINCE MOMENT) کا قیام کرکے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں سرپرست اعلی سردار گوہر زمان،صدر ابو سفیان محسود،نائب صدر سردار نعیم خان،راجہ اعجاز کو ترجمان نامزد کیا گیا۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق نئے صوبہ جات تحریک کے صدر قبائل تحفظ موومنٹ کے ابو سفیان محسود کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کی متفقہ جدوجہد کو تیز کرنے کئے متفقہ پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے،اس پلیٹ فارم سے ملک میں آئندہ ایک ہی نشان پر الیکشن لڑنے کے لئے الیکشن کمیشن سے نشان حاصل کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے محرومیوں کا خاتمہ ہوگا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،نئے صوبوں کا قیام لسانی نہیں انتظامیہ بنیادوں پر چاہتے ہیں جس کے لئے جدوجہد جاری رہے گی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!