پولیس کی ناکہ بندیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ برآمد۔ موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کیخلاف بھی کارروائیاں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس کی داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی چیکنگ کا عمل جاری رکھا اس دوران 363 گاڑیوں سے غیر قانونی کالے شیشیے اتار لیے گئے، 11 گاڑی مالکان کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے دفعہ 279 کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے. 102 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کمسن ڈرائیونگ، غیر نمونہ، بغیر نمبر پلیٹ اور ہیلمٹ نہ ہونے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی، دوران ناکہ مختلف پوائینٹس پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران01 پستول، 03 رائفلیں، 25 کارتوس، 02 کلو چرس، 110 گرام ہیروئن، 24 بوتل شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے، 120مشتبہ، ریکارڈ یافتہ مجرمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی، اس دوران 17 گاڑیوں سے فلیش لائیٹس اور 10 گاڑیوں سے ڈرائیونگ کے دوران خلل پیدا کرنے والی اضافی ڈیکوریشن اتاری گئیں۔

ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی کی ہدایت پر ناکہ بندی کے سلسلے کا دوسرا مرحلہ آج رات 09 بجے تک جاری رہے گا۔ ضلعی پولیس سربراہ نے بزریعہ وائرلس کنٹرول پیغام کے دوران ناکہ بندیوں پر تعینات افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کے ساتھ ساتھ عوام سے اخلاق سے پیش آنے اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں اپنے پیغام میں ضلعی پولیس سربراہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دوران ناکہ بندی پولیس کے ساتھ تعاون کریں ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس جوان، آپ کے اپنے لوگ ہیں سخت سردی اور مصروف ترین ڈیوٹی شیڈول کے باوجود ایبٹ آباد پولیس کے جوان عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ناکہ پر پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہو گا تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

 

ایس ایچ او شیروان نے بھی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کرلیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)ڈی پی او ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی کینٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شیروان اور چوکی کوٹھیالہ کا دیگر ایجنسیوں کے ہمراہ حدود تھانہ شیروان میں مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن اسلحہ برامد تھانہ شیروان میں مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی اور چوکی کوٹھیالہ اے ایس آئی عبدالرشید کی تھانہ شیروان کی حدود میں بمعہ پولیس بی ڈی ایس ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریش کے دوران اسلحہ برامد کرکے تھانہ شیروان میں مقدمات درج کرلیئے برامد ہونے والے اسلحے میں بندوق 12 بورچھ عدد بمعہ 114 کارتوس پستول 30 بور 4 عدد معہ سات میگزین بمعہ 30 عدد کارتوس ایک عدد ریپیٹر گن بمعہ دوعدد میگزین معہ آٹھ کارتوس برامد کرلیئے ایس ایچ او کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں علاقے سے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھانہ شیروان کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کی کوئی جگہ نہیں ہے افسران بالا نے جو ذمداریاں سونپی ہیں ان سے احسن طریقے سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور کوشش جاری رکھوں گا


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!