اے ایس آئی ایازخان نے منشیات فروشوں کی جوڑی ڈیڑھ کلوہیروئن، ڈیڑھ کلوچرس اورآئس سمیت گرفتارکرلی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) منشیات فروشوں کی جوڑی ڈیڑھ کلوہیروئن، ڈیڑھ کلوچرس اورآئس سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ڈی پی او ایبٹ آباد کے سخت احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس چوکی سکندرآباد کے انچارج اے ایس آئی ایازخان نے کارروائی کرتے ہوئے بانڈہ دلازاک کے رہائشی وقاص ولد سلیم سے 1633گرام ہیروئن اور 66گرام آئس، نڑیاں کے رہائشی عباس ولد بشیر سے 1515گرام چرس برآمد کرکے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کے بارے میں بتایاگیاہے کہ وہ نوجوان نسل کو منشیات کے ذریعے تباہ کررہے تھے۔ مقامی لوگوں نے تمام منشیات فروشوں کو سعودی قانون کے مطابق سزائے موت دینے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!