ایبٹ آ باد نجی ہوٹل میں پروفیسرنوجوان کیساتھ دست درازی کرتے ہوئے پکڑاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گامی اڈا نجی ہوٹل میں نجی سکول کے پروفیسر کونوجوان کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرتے ہوئے دوست نے پکڑ لیا۔دوست کی جانب سے پروفیسر کی تشدد کا نشانہ بنانے پر شور شرابا ہونے کے بعد کینٹ پولیس موقع پر پہنچ آئی اور پروفیسر سمیت ایک نوجوان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا تاہم بااثر پروفیسر کی جانب سے موقع پر دیر سے پہنچنے پر اے ایس آئی کو لائن کلوز کروا دیا ہوٹل مالک کے مطابق میرے پاس تمام افراد کی انٹری موجود ہے دوسری جانب پروفیسر کے مطابق مجھے بلیک میل کرنے کے لیے ایسا کیا گیا۔

زرائع کے مطابق پولیس افسران سے مشاورت کے بعد ہی قانونی کاروائی عمل میں لائے گی تاہم دونوں اطراف سے ابتداہی درخواست لے لی گئی ہے واضع رہے کہ اس سے قبل بھی گامی اڈا پر واقع ہوٹلوں فحاشی کے متعدد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈی پی او ایبٹ آباد متعلقہ تھانوں میں یہ احکامات جاری کریں کہ ان ہوٹلوں پر روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جائے اور مالکان کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ اگر دوبارہ کوئی ایسا واقعہ رپورٹ ہوا تو ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور ہوٹلوں کو اس بات کا بھی پابند بنایا جائے کہ کسی کو بھی ایک گھنٹہ یا تین چار گھنٹے کے لیے فیملی بغیر کمرے نہ دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!