محکمہ واپڈا ایبٹ آباد کی پھرتیاں صارف کو بغیر میٹر بجلی کا تین ماہ کا بل تھما دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ واپڈا ایبٹ آباد کی پھرتیاں صارف کو بغیر میٹر بجلی کا تین ماہ کا بل تھما دیا۔ یونین کونسل جھنگی میں صارف کو تین ماہ کی عدم ادائیگی کا بل جمع نہ کرنے پر میٹر کاٹنے کا نوٹس بھی جاری کیا ہے۔جب کہ موقع پر میڑ موجود ہی نہیں ہے۔ مالک مکان بھی سرپکڑ کر بیٹھ گیا۔ایس ای واپڈا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔زرائع کے مطابق جھنگی موہری میں خالد جاوید نامی شخص کو محکمہ واپڈا نے بغیر میٹر کے تین ماہ کی عدم ادائیگی کا بل تھما دیا۔صارف کو دو سو یونٹ کا بل دو ہزار 8سو 77 روپے کا بل موصول ہوا اور تین ماہ کی عدم ادائیگی ڈال کر میٹر کاٹنے کا نوٹس بھی دیا۔صارف کے مطابق ان کے گھر کے لئے نئے کنکشن کی حصول کی درخواست دے رکھی ہے تاہم ابھی تک محکمہ کی جانب سے میٹر کی تنصیب تو نہیں کی گئی۔ لیکن بل پہلے ہی آگیا ہے۔جو محکمہ کے ریکارڈ کی سنگینی کا ایک واضح ثبوت ہے۔انہوں نے ایس ای واپڈا سے نوٹس لینے اور ریکارڈ درستگی کا مطالبہ کیا ہے۔محکمہ واپڈا ہزارہ سرکل میں عملہ کی کمی سے بغیر ریڈنگ زائد بل کی شکایات زبان زد عام ہیں۔واپڈا کی پالیسی کے مطابق میٹر کی ریڈنگ کے لئے اس کی تصویر بھی لی جاتی ہے۔بنا ریڈنگ ور تصاویر کے بغیر میٹر صارفین کو ہزاروں روپے کے بل تھمانے کا سلسلہ تشویش کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!