واپڈا نے بجلی کا میٹراتارکر ایبٹ آباد کے پٹواریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا انوکھا کارنامہ بجلی کا بل ادا نہ کرنے کے باعث محکمہ واپڈا نے پرانی تحصیل بلڈنگ کی بجلی کاٹ دی چار روز سے بجلی نہ ہونے کے باعث پٹواریوں کو کام میں شدید مشکلات کا سامنا سائلین رلنے لگے۔ڈی سی ایبٹ آباد اور تحصیلدار سے بل ادا کر کے بجلی بحال کرنے کا مطالبہ،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے ایمپائر روڈ پر واقع پرانی تحصیل بلڈنگ کا بجلی کا بل ادا نہ کرنے کے باعث محکمہ واپڈا نے گزشتہ چار روز سے بلڈنگ کی بجلی کاٹ دی جس کے باعث اس بلڈنگ میں مختلف موزہ جات کے کام کرنے والے پٹواریوں کو سرکاری کام کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب بجلی نہ ہونے کے باعث کام کے حصول کے لیے آنے والے سائلین بھی رولنے لگے ہے شہریوں اور پٹواریوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور تحصیلدار سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ بلڈنگ کی بجلی کا بل ادا کیا جائے تاکہ پٹواری اپنا کام دوبارہ بحال کر سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!