ہزارہ کے نامور ہاکی کے کھلاڑی نثار احمد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ہزارہ کے نامور ہاکی کے کھلاڑی نثار احمد اچانک حرکت قلب بند ہونے سے گزشتہ روز حویلیاں میں موت کے منہ چلے گئے مرحوم ہزارہ کے نامور ہاکی کلب حویلیاں یوناہیڈ کے کپتان رہے ماضی میں نثار احمد ہزارہ بھر کے اندر ایک خطرناک فاروڈ کے طور پر جانے جاتے تھے۔
مرحوم نثار احمد نے سکول دور میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 حویلیاں کو ڈسٹرک چمپئن بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا اسی طرح ہزارہ زون میں بارہا مرتبہ اپنے ڈویژن کی پاکستان بھر میں نماہندگی کی اپنے ہاکی کلب حویلیاں یوناہیڈٹ کو بارہا مرتبہ ٹورنامنٹس میں کامیاب دلواتے رہے گزشتہ روز حویلیاں میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے جنکی نماز جنازہ گزشتہ شب کمیٹی گراؤنڈ حویلیاں میں ادا کی گئی جس میں حویلیاں شہر سے سینکڑوں افراد سیاسی و مذہبی جماعتوں تاجر برادری صحافیوں وکلاء برادری ڈاکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی بالخصوص کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں ماضی کے نامور ہاکی کے کھلاڑیوں کی ایک کثیر تعداد نیانکے جنازہ میں شرکت اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!