ایس پی ملک اعجاز نے انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالجز ایبٹ آبادکے طلباء میں انعامات تقسیم کردیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالجز ایبٹ آباد میں سالانہ نتائج اور تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک اعجاز تھے۔ اس موقع پر اول، دوئم اور سوئم آنیوالے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ تقریب سے ایم ڈی ملک ایاز نے بھی خطاب کیا پرنسپل پروفیسر سید مدثر شاہ نے ادارہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک اعجاز نے کہا کہ انٹرنیشنل پبلک سکولز اینڈ کالجز کا شمار ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے یہاں پر زیر تعلیم طلبہ بہترین تعلیمی ماحول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں طلبہ کا ڈسپلن دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جو طلبہ اس بار کارکردگی نہیں دکھا سکے انہیں بھی اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں اور آئندہ امتحانات میں بہترین نمبروں سے کامیابی حاصل کرنی چاہئے۔

ایم ڈی ملک ایاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اداروں میں طلبہ کیلئے بہترین تعلیمی ماحول کا بندوبست کیا جاتا ہے اور طلبہ کونصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے بہترین مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی سٹاف موجود ہے جو طلبہ کی ہر سطح پر رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے بھی بچوں اور ان کے والدین کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ پرنسپل پروفیسر سید مدثر شاہ نے ادارہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کالج میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء و طالبات کو سراہا۔ آخر میں مہمان خصوصی ایس پی ملک اعجازنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!