سٹیشن کمانڈر ایبٹ آباد نے سپلائی سکندر آباد کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سپلائی سکندر آباد کے مکینوں کا جنازہ گاہ اور عید کی نماز کی ادائیگی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔سابق اسٹیشن کمانڈر صدر کینٹ بورڈ بریگیڈ امجد آزاد سے وفد کی ملاقات میں کئے وعدے کو پورا کرکے باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔مسجد کی منتظمہ کمیٹی اور ایف جی بوائز مڈل سکول کے مابین تحریری ضابطہ اخلاق طے ہونے کے بعد الگ چھوٹا دروازہ اور صف بندی اور سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کے کام کا آغاز کیا گیا ہے۔مسجد کی منتظمہ کمیٹی اور اہلیان علاقہ نے اسٹیشن کمانڈر صدر کینٹ بورڈ بریگیڈیئر معین،سابق اسٹیشن کمانڈر امجد آزاد ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ عمارہ عمار کو عوامی فلاح کے کام کی تکمیل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اہلیان سپلائی سکندر آباد کو کورونا کی وبا کی پہلی لہر میں تیزی کے بعد حفاظتی نکتہ نظر سے ایف جی بوائز مڈل سکول میں نماز جنازہ اور عید کی نماز کی ادائیگی سے روکا گیا تھا جس پر مسجد منتظمہ کمیٹی کے وفد نے خطیب جامع مسجد مولانا شمس الرحمن،محمد عامر شہزاد جدون کی سربراہی میں سابق اسٹیشن کمانڈر امجد آزاد سے ملاقات کرکے عوام کی تکلیف اور مشکل سے آگاہ کیا گیا۔ جس پر سابق اسٹیشن کمانڈر نے وفد کو یقین دہانی کرائی تھی۔اس حوالہ سے ایف جی بوائز مڈل سکول میں عید گاہ اور نماز جنازہ کی صف بندی،اور عوام الناس کے داخلہ کے لئے الگ دروازہ کی منظوری اور سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کی تحریری اجازت اور سکول ٹائم کے بعد ادائیگی کے لئے اہلیان سپلائی سکندر آباد کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو چکا ہے۔اسٹیشن ہیڈ کواٹر کے فوجی افسران اور کینٹ بورڈ آفیسر کا اہلیان علاقہ نے شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!