بلوں میں سلیپ سسٹم،ناقص پالیسیاں: تبدیلی سرکار نے غریب کا جینا مشکل کردیا۔

ایبٹ آباد(محمد سلیم تنولی سے)ایبٹ آباد تبدیلی سرکار نے غریب کا جینا مشکل کر دیا آئے روز مہنگائی سے غریب فاقوں پر مجبور ہو گئے۔اشیاء خردونوش کی قیمیتں پھر سے آسمان کو چھونے لگی آٹا چینی ڈالڈا دال سبزیاں فروٹ غریب کی دستریں سے باہر جبکہ بجلی سوئی گیس کی فی یونٹ مہنگی ہونے سے عوام کی چیخیں نکل گئیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر پر ایبٹ آباد کی تاجر برادری نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے تاجر رہمناوّں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حکومت کی ناقص پالیسیاں نے غریب عوام کو نچوڑ کے رکھ دیا ہے روزانہ کی بنیاد پر آٹا چینی دالوں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگے ہوئے ہیں اس میں ایک تاجر کہا کر سکتا ہے انتظامیہ چھوٹے تاجروں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے ہول سیلرز کو نظر میں رکھے پاکستان میں متوسط اور غریب طبقہ کے لئے حکومت کو ترجیحات بنانی چائیں عام آدمی کا مطمع نظر خوراک اور صحت کی ضروریات تک محدود ہے لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے آئے روز ان پر مہنگائی کا پہاڑ کھڑا کرنا ظلم عظیم ہے لوٹ مار کا دور ہے۔بلز کی مد میں سلیپ سسٹم بھی سمجھ سے بالاتر ہے چند سو روپے کے بلز ہزاروں کی مد وصول کئے جارہے ہیں وزیر اعظم ہر سٹیج پر عوام سے اربوں وصول کرنے کے اعلان پر عمل پیرا ہیں لیکن ملک میں ظلم کا نظام نہیں چل سکتا مہنگائی میں صرف چھوٹے تاجر کو زمہ دار قرار دیکر بری الذمہ نہیں ہو سکتے ہے ہوٹلنگ بھی ختم ہو رہی ہے منتخب عوامی نمائندے ایبٹ آباد کے عوام کی فلاح وبہبود اور شہر کی ترقی کے منصوبوں کو تر جیحات میں رکھیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!