کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گلیات کو سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد:کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گلیات کو سیاحوں کیلے بند کر دیا گیا ہے سیاح گلیات کا روخ نہ کریں گلیات میں موجود سیاحوں کو فوری گلیات کو چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے زرائع کے مطابق صوبائی احکام کی روشنی میں گلیات ڈویلپمینٹ اتھارٹی کی جانب سے گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے جس میں گلیات نتھیاگلی ایوبیہ چھانگلہ گلی میں موجود سیاحوں کو فوری گلیات چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جس کے باعث تمام سیاحوں کو کہا گیا ہے کے وہ گلیات کا روخ نہ کریں اور گلیات میں آنے والے سیاحوں کو روکنے کیلے پولیس کی مدد حاصل کر لی گی ہے جس میں سوارگلی کے مقام پر موجود بیرہیر سے سیاحوں کو واپس بھیجا جا رھا ہے جبکہ وہاں سے شناختی کارڈ دیکھ کر مقامی افراد کو ہی چھوڑا جا رھا ہے جبکہ ایبٹ آباد کی طرف سے جانے والے سیاحوں کو ہر نو کے مقام سے واپس کیا جا رھا جس کے بعد سیاحوں کو کہا گیا ہے کے وہ کرونا واہرس کے پیش نظر گلیات کا رخ نہ کریں جبکہ مقامی افراد کو بھی غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کے احتیاطی تدبیر پر عمل کریں جبکہ دوسری جانب سات ہزار سے زاہد افراد جو گلیات میں رھائش پذیر تھے ان سے گلیات کو خالی کرایا گیا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!