محکمہ آڈٹ کے اہلکاروں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا شروع کردیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سرکاری محکموں میں کروڑوں کی کرپشن۔ محکمہ آڈٹ کے اہلکاروں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا شروع کردیئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سرکاری محکموں میں فنڈز کے شفافانہ استعمال اورکرپشن کی روک تھام کیلئے قائم کئے جانیوالے آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں نے بھی مال بنانا شروع کررکھاہے۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ کے اہلکار سرکاری محکموں کے آڈٹ کے دوران بھاری رشوت وصول کرکے سب اچھا ہے کہ رپورٹ جاری کردیتے ہیں۔ محکمہ آڈٹ میں کام کرنیوالے ملازمین اپنی ڈیوٹی سرانجام نہیں دیتے۔ متعدد ملازمین نے اپنی نجی ورکشاپس اوردوکانیں کھول رکھی ہیں۔ جبکہ چندایک ملازمین ٹریکنگ کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ جس کی وجہ سے سرکاری محکموں میں کرپشن کی روک تھام کے حوالے سے قائم کئے جانیوالے اس محکمے نے اپنی افادیت کھودی ہے۔ ایبٹ آباد کے شہریوں نے صوبائی حکومت سے سرکاری محکموں کے آڈٹ کیلئے نیب کی خدمات لینے کا مطالبہ کیاہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!