پولیس لائزان کمیٹیاں عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کے سوا کچھ بھی نہیں: جان محمد بنگش/اویس علی زئی ایڈوکیٹ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش اور جنرل سیکرٹری اویس علی زئی ایڈوکیٹ آف ہری پور نے کہاہے کہ پولیس لائزان کمیٹیاں عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہیں۔تھانہ میرپور کی لائزان کمیٹیوں میں علاقہ کے معززین شامل ہیں مگر یہ کمیٹیاں صرف اور صرف برائے نام رکھی گئی ہیں تا کہ وقت انے پر پولیس کے حق میں ان ممبران کو استعمال کرنے کے سوا مجھے کوئی اور مقصد نظر نہیں ایا۔ لائزان ممبران کو صرف کھلی کچہریوں میں افسران کی سامنے حاضری کے لئے بلایا جاتا ہے اسکے علاوہ کبھی کبھار once in a blue moon میٹنگ کی دعوت دی جاتی ہے جس کا اج تک کوئی فائدہ نظر نہیں آیا۔
ہم ممبران لائزان کمیٹی کو اگر ٹاؤٹ سمجھ کر استعمال کرنے کے لئے رکھا ہواہے تو ہماری معذرت قبول فرمائیں یا ان لائزان کمیٹیوں کو فعال بنایاجائے۔عوام اور پولیس کے درمیان پل کے طور پر آستعمال کرنے،کرایہ داری ایکٹ پر عمل درامد کروانے،لاوڈ سپیکر کے بے جا استعمال روکنے جیسے معاملات میں استعمال کرنے کا ارآدہ رکھتی ہے،تو ہم مکمل تعاون کے لئے حاضر ہیں۔ بصورت دیگر ہمیں ایسے عہدوں کی بلکل طلب نہیں جس میں عوامی بھلائی کا عنصر دور دور تک نظر نہ آتا ھو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!