ٹی ایم اے کے کمپیوٹر آپریٹرراحیل کا جواں سالہ بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔

ایبٹ آباد:ٹی ایم اے کے کمپیوٹر آپریٹرراحیل کا جواں سالہ بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ شیخ البانڈی سے تعلق رکھنے والے ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے کمپیوٹر آپریٹر راحیل کا تیس سالہ بھائی بابرحنیف اپنے موٹرسائیکل پر مری روڈ پر سفر کررہاتھا کہ تھانہ بگنوتر کی حدود کیالہ ڈھیری کے مقام پر موٹر سائیکل گہری کھائی میں جاگرا۔جس کے نتیجے میں بابر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی گئی۔ تھانہ بگنوتر میں اطلاعی رپورٹ درج کروادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!