اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین مرکزی ملزم ہمایوں گرفتار۔

پنجاب کے رہائشی کا نشان ہمایون نے اپنے مالک حنیف بیگ کو سر پر وار کر کے قتل کیا
ہری پور(وائس آف ہزارہ) جولیاں حنیف بیگ اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین، مرکزی ملزم لاہور سے گرفتار، پنجاب کے رہائشی کاشان ہمایوں نامی ملازم نے مالک کو سر پر اپنی وار کے قتل کیا تھا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کا اعتراف جرم تفصیلات کے مطابق جولیاں میں حنیف بیگ کو قتل کرنے والا اسکا ملازم نکلا، ذرائع کے مطابق پولیس نے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے ملزم کاشان کا سراغ لگا کر اسے لاہور سے گرفتار کر لیا ہے یادر ہے کچھ روز قبل جولیاں میں پتھروں کا کام کرنے والے حنیف بیگ کو سر میں اپنی وار کر کے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا جس کی نعش دوکان سے برآمد ہوئی تھی پولیس نے اس اندھے قتل کیس کا سراغ لگانے کیلئے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے مقتول حنیف بیگ کے ملازم کا نشان کو لاہور سے تحویل میں لیا جو وقوعہ کے روز سے غائب تھا اور دوکان سے مشینری بھی غائب تھی ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا ہے ذرائع کے دوران تفتیش اس کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!