ٹرینی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری: مریضوں کو شدید مشکلات۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری تک اوپی ڈی میں سروسز کی عدم فراہمی کا اعلان کر دیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی کال پر گزشتہ روز تمام ہسپتالوں میں الیکٹو سروسز اور اوپی ڈیز بندر ہیں اور ٹرینی ڈاکٹروں نے بائیکاٹ کیا پی ڈی اے کے مطابق جب تک یہ مسئلہ منطقی انجام تک نہیں پہنچتا اور ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رکھیں گے اور الیکٹیو سروسز کا بائیکاٹ جاری رہیگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے وظائف کے لیے پورے سال کے فنڈ ز کا اجرا آئندہ بجٹ میں یکمشت کیا جائے تا کہ آئندہ یہ مسئلہ نہ رہے ٹرینی میڈیکل آفیسرز کی تنخواہوں / وظائف میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے نہیں کیا گیا، ٹرینی میڈیکل آفیسرز کو بھی صحت کارڈ میں سینئر ڈاکٹرز اور سٹاف کے طرز پر شیئر دیا جائے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ٹرینی میڈیکل افیسرز کی کینگری بی کی منظور شدہ ایچ پی اے کے نوٹیفیکیشن پر من و عن عمل کیا جائے جو کہ گزشتہ سال جولائی میں محکمہ خزانہ نے جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!